English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

10 ارب 66 کروڑ کی زمین پاکستان اسٹیل مل کو واپس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکائونٹس کے سندھ حکومت اور پاکستان اسٹیل مل اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں 7 ملزمان نے پلی بارگیننگ کرلی۔ گزشتہ روز نیب حکام نے ملزمان حماد شاہد، عبدالغنی، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، عامر اور سراج شاہد کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی افسر احمد بن زاہد کی جانب سے ملزمان کا بیان ریکارڈ کروایا جارہا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم طارق بیگ نے 33، محمد اقبال نے 32 ایکڑ زمین واپس کی، ملزم عامر نے 40، سراج شاہد نے 50 ایکڑ زمین واپس کی، ملزم عبدالغنی سے 37 ایکڑ، حامد شاہد سے 34 ایکڑ زمین واپس لی گئی۔ 10 ارب 66 کروڑ روپے کی زمین پاکستان اسٹیل مل کو واپس دلوا دی گئی ہے جبکہ سات ملزمان سے ریکور کی گئی زمین بھی اسٹیل مل کو واپس دے دی گئی عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایک ملزم کو وعدہ معاف گواہ بھی بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے