کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور فرد کی جان لے لی۔ 28 سالہ کنول اسٹیڈیم روڈ پر واقع لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج 28 سالہ کنول ایک ہفتہ قبل اسپتال میں داخل ہوئی تھی جو گزشتہ روز دم توڑ گئی۔

