کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کئی اموات ہوئیں‘وکیل درخواست گزار
پولیس کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرتی‘ عثمان فاروق ایڈووکیٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث 40 سے زائد ہلاکتوں سے متعلق دائر درخواست پر کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ بدھ کو جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث 40 سے زائد ہلاکتوں سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کئی اموات ہوئیں۔ پولیس کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرتی۔

