English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں نگلیریا وائرس سے ایک اور شہری جاں بحق

رشید آباد کے 19 سالہ حمیدا للہ کو بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں دماغ چاٹنے والے جرثومے نگلیریا فائولری نے ایک اور جان لے لی، جناح اسپتال میں زیر علاج 19 سالہ حمید اللہ ولد معین گل دوران علاج دم توڑ گیا، رواں سال نگلیریا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار کم ہونے یا کلورین نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والا دماغ خور جرثومہ نگلیریا فائولری نے ایک اور شہری کی جان لے لی جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق رشید آباد کا رہائشی 19 سالہ حمیداللہ ولد معین گل گزشتہ رات بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جسے ایمرجنسی میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے