آئی پی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے اپنی مستقلی کے مطالبے کے حصول کیلئے 25 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھوک ہڑتال 25 ویں روز میں دخل ہوگئی، بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا مستقلی کے مطالبے کے حصول کے لیے احتجاج 25 ویں روز بھی جاری رہا، بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ہیڈ مسٹریس فائزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اپریل 2019ء کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پرعمل کرکے ہماری مستقلی کا مسئلہ سندھ اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے حل کیاجائے، ہیڈ ماسٹرز کے جائز مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی وہ بھی سست روی کا شکار ہو چکی ہے اب تک نہ تحریری لیٹر جاری ہوا نہ ہی کمیٹی کے کسی ممبر نے بھوک ہڑتال کیمپ آکر دادرسی کی ہے۔

