English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن پر بھتہ وصولی کے الزامات لگ گئے

اینٹی کرپشن ایسٹ نے کمیشن ایف ٹی سی آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا
ملوث افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے ‘ضمیر عباسی کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن پر بھتہ وصولی کے الزامات لگ گئے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے کمیشن ایف ٹی سی آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن میں انسپکشن اور سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتہ وصولی کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہیلتھ کئیر کمیشن آفس سمیت سندھ کے تمام دفاتر کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ضمیر عباسی کے مطابق چھاپے کے دوران تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر سیل کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسربدعنوانی میں بھی ملوث ہیں۔ متعلقہ تمام افسروں کو بیانات کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ ملوث افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے