English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صبح سویرے لیاقت آباد کے اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے طالبہ ہلاک

13 سالہ کائنات کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا
ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگادیا، ہلاکت پر لواحقین کا احتجاج
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے لیاقت آباد کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے چھٹی جماعت کی معصوم طالبہ زندگی سے محروم ہوگئی، لواحقین کا احتجاج، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب واقع پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لیے لائی جانے والی 13 سالہ کائنات ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی، بچی کی ہلاکت پر لواحقین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال روانہ کر دیا جبکہ بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر کائنات کو اسپتال لایا گیا تھا، ہفتہ کی رات بچی کو انجکشن لگایا تھا اتوار کو ہاتھ میں انفیکشن ہونے پر دوبارہ اسپتال لایا گیا کہ بچی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، ہماری بچی کائنات زندہ سلامت اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث 24 گھنٹے میں چلی گئی متوفیہ 3 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور لیاقت آباد مکان نمبر 1/417 کی رہائشی جبکہ والد فالج کے مرض میں مبتلا ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے