کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے امسال داخلہ فیسوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ فیسوں میں اضافہ جامعہ کے خسارے پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے داخلہ فیسوں میں اضافے کے باعث طلبہ میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہر ڈپارٹمنٹ کی فیسوں میں 5 سے دس ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

