ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک اور مریضہ کی جان لے لی

ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج اجمیر نگری کی رہائشی خاتون اسماء ارشاد دوران علاج دم توڑ گئیں
رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، اسپتال ترجمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک اور مریضہ کی جان لے لی جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج تھی، 24 گھنٹے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی اسپرے مہم کے مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے ہیں اور کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں آرہی ہے، مچھروں کی بہتات کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں گزشتہ روز ضیاالدین اسپتال میں زیر علاج اجمیر نگری کی رہائشی خاتون اسماء ارشاد دوران علاج دم توڑ گئی، اسپتال ترجمان کے مطابق مریضہ کو ڈینگی بخار تھا جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، خاتون کے انتقال کے بعد رواں سال ڈینگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے، محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ رواں سال ہونے والی بارشوں کو قرار دیا ہے جبکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کا ذمہ دار مقامی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں