English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیڈ ماسٹرز آج وزیراعلیٰ ہائوس جانے کیلئے تیار سیکورٹی الرٹ

کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل، کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا
پولیس اور انتظامیہ نے ہمارے امن مارچ کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی تو تمام تر ذمہ داری حکومت کی ہوگی، ہیڈ ماسٹرز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ ہیڈ ماسٹرز کی علامتی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے، حکومت کا کوئی نمائندہ دادرسی کرنے نہیں آیا۔ آج وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب پُرامن مارچ کے بعد مستقلی کے لیے یادداشت نامہ جمع کروایا جائے گا۔ ہیڈ ماسٹرز مستقلی کے مطالبے کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب پر گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ پرامن ہوگا، کراچی پولیس و ضلعی انتظامیہ نے اگر ہم پر تشدد کا راستہ اختیار کیا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ ایک طرف محکمہ تعلیم سندھ کے جن ہیڈ ماسٹرز کی تسلی بخش کارکردگی کی ضمانت عالمی بینک دے چکا ہے دوسری طرف سندھ حکومت کی پولیس کی جانب سے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ اپنی مستقلی کے لیے ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے