موٹرسائیکل کیلئے 5 جبکہ کار،اور آٹورکشا کیلئے 20روپے فیس مقررہے‘ ترجمان
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی 34 پارکنگ سائٹس پر چارجڈ پارکنگ بحال ہے بلدیہ کی حدود میں کوئی دوسرا ادارہ فیس یا ٹیکس ختم نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ چارجڈپارکنگ ختم کرنے کی افواہیںگردش کررہی ہیںجن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے 34مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کے لیے 5روپے جبکہ کار،اور آٹورکشا کے لیے 20روپے فیس مقررہے۔

