کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں زلزلہ آیا تو 10 لاکھ سے زائد افراد عمارتی ملبے تلے دب جائیں گے کیونکہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار ہونے سے کسی بھی حادثے میں بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ تعمیراتی شعبے کے ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے اس حوالے سے ایک جامع اسٹڈی ریسرچ رپورٹ حکومت سندھ کے حوالے کر دی ہے۔ چیئرمین آباد محسن شیخانی کی ہدایت پر آباد سے تیار کرائی گئی یہ رپورٹ اہم حکومتی شخصیات کے حوالے کردی ہے۔

