English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابری مسجد کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے درمیان تنازع کے حوالے سے چل رہے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور اس کیس کا فیصلہ 17 نومبر سے قبل سنائے جانے کا امکان ہے۔ فریقین کو تین روز میں تحریری بیانات اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنگن گکوئی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے دلائل سناتے ہوئے فریقین کو تین دن کے اندر اپنا تحریری بیان دینے اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھارت کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین کیس ہے جس کی 40 سماعتیں ہو چکی ہیں جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے