English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین مردوں سے کم اجرت پر ملازمت نہ کریں‘ IMF

مردوں کے مقابلے میں خواتین ملازمین سے ہر روز2گھنٹے زیادہ کام لیا جاتا ہے‘ کرسٹا لینا جیورجیوا
بلا معاوضہ کام معاشی سرگرمیوں کا ایک خاص حصہ ہے جو بے مقصد ہے اور خواتین اس کا شکار ہورہی ہیں‘ گفتگو
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی نئی سربراہ کرسٹا لینا جویرجیوا نے صنفی مساوات کیلئے عالمی سطح پرانتھک کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں کم اجرت ہرگز قبول نہ کریں۔ دنیا بھر کی خواتین مردوں کے مقابلے میں کم اجرت پر زیادہ کام کرلیتی ہیں حالانکہ انہیں کم اجرت پر ہرگز رضا مند نہیں ہونا چاہئے۔ کرسٹا لینا جیورجیوا نے مختلف کمپنیوں کے ایگزیکٹو بورڈز میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق خواتین سے مردوں کے مقابلے میں ہر روز دو گھنٹے زیادہ کام لیا جاتا ہے ۔بلا معاوضہ کام معاوی سرگرمیوں کا ایک خاص حصہ ہے جو بے مقصد ہے مگر خواتین اسکا شکار ہورہی ہیں۔ خواتین کو بلا اجرت کاموں کے بجائے زیادہ سے زیادہ اجرت والے کام دیئے جانے چاہئیں۔ لیبر مارکیٹ میں خواتین کی صلاحیت کو بڑھانے کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں جبکہ کام کے اوقات میں لچک کو بھی فروغ دیا جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے