English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کتے کو مارنے کے لیے بھی فورسز کو آپریشن کرنا پڑا ، گورنر سندھ

فوادچودھری کے نوکریوں سے متعلق بیان کو صحیح انداز میں نہیں سمجھا گیا
جس کسی نے کے فور منصوبے میں گڑبڑ یا چوری کی ہے وہ بچ نہیں سکتا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی مشکل پڑے تو ہم فورسز کی طرف دیکھتے ہیں،سیلاب آئے یا طوفان آئے، حکومتی ادارے کتے مارنے کے لیے بھی کچھ نہیں کر رہے ،کتے کو مارنے کے لیے بھی فورسز کو آپریشن کرنا پڑا تھا۔گورنر سندھ نے دوٹوک الفاظ میں کے فور منصوبے کے خلاف گڑبڑ کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے کے فور منصوبے میں گڑبڑ یا چوری کی ہے وہ بچ نہیں سکتا،کے فور ضرور بنے گا۔فوادچودھری کے نوکریوں سے متعلق بیان کو صحیح انداز میں نہیں سمجھا گیا،حکومتیں ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کو بھی وسائل مہیا کرتی ہیں،بڑے افسوس کی بات ہے جب بھی کوئی مشکل پڑے تو ہم فورسز کی طرف دیکھتے ہیں۔پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 68ویں برسی کے موقع پرگورنرسندھ بدھ کی صبح ان کی آخری آرام گاہ پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ فواد چودھری کے بیان کو درست طریقے سے سمجھا نہیں گیا، ان کا مطلب یہ تھا کہ ماضی میں نوکریاں سیاسی بنیادوں پر دی جاتی تھیں،جس سے ادارے تباہ ہو جاتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے