ایم ڈی اے اور پولیس کے افسران نے آباد گھروں کو خالی کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت دیدی
سرکاری زمین پر لینڈ مافیا کے کارندوں نے قبضہ کر کے پلاٹنگ کی اور گھر تعمیر کروادیئے ہیں‘مکین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں ایم ڈی اے کی کارروائی، نیک محمد گوٹھ کے 120سے زائد غیر آباد گھر مسمار کردیئے گئے ،آباد گھروں کو خالی کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم ڈی اے کی انکروچمنٹ ٹیم نے میں سرجانی پولیس کی بھاری نفری اور سرکاری مشینری کے ہمراہ سرجانی میں واقع نیک محمد گوٹھ میں قبضے کی زمین پر بنے 120سے زائد غیر آباد گھروں کو مسمار کردیا، کارروائی کے دوران نیک محمد گوٹھ کے رہائشی سیکڑوں مکین بھی نکل آئے اور احتجاج کرنا چاہا جس پر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ زمین سرکاری ہے اور اس پر لینڈ مافیا کے کارندوں نے قبضہ کر کے پلاٹنگ کی اور گھر تعمیر کروادیئے ہیں۔ ایم ڈی اے اور پولیس کے افسران نے رہائشی افراد کو ایک روز کی مہلت دی۔

