English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مضر صحت گوشت کے کباب بنانے والا ہوٹل سیل کردیا گیا

ڈیفنس بدر کمرشل ایریا میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گوشت ضبط کرلیا گیا
جس ہوٹل کو سربمہر کیا گیا ہے اس کی برانچیں جیکب لائن اور سندھی مسلم سوسائٹی میں بھی ہیں
کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں مضر صحت گوشت سے کباب اور بوٹی تیار کرنے والے مشہور ہوٹل کو سربمہر کر دیا گیا، بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں انتظامیہ حرکت میں آگئی، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اور عملے نے بدر کمرشل ایریا میں ایک نجی ہوٹل کو مضر صحت گوشت سے بوٹیاں اور کباب فروخت کرنے پر سربمہر کردیا۔ ذرائع کے مطابق کئی دکانوں اور ریستورانوں کو بھی چیک کیا گیا جہاں صفائی ستھرائی اور دیگر اشیا کو چیک کرنے کے بعد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ مہم جاری رہے گی تاہم اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں تاکہ مضر صحت اشیا سے علاقے کو پاک کیا جاسکے۔ کباب اور بوٹیاں بنانے والے جس ہوٹل کو سربمہر کیا گیا ہے اس کی جیکب لائن اور سندھی مسلم سوسائٹی میں بھی کباب پراٹھے کے ہوٹل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے