ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ثروت قادری

معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار اور غریب مہنگائی سے پریشان خودکشیاں کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار اور غریب مہنگائی سے پریشان خودکشیاں کررہے ہیں ،بھارت پاکستان کی طرف جارحیت کرنے اور ملک میں دہشتگردی کی سازشوں میں مشغول ہے ،موجودہ حالات میں ملک دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا،پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی ومذہبی جماعت کا آئینی حق ہے مگر ملکی حالات کو بھی مد نظر رکھا جائے، حکومت تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عمومی رائے ہے کہ حکومت عوام کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے مگر اپوزیشن بھی عوامی مسائل حل کرانے اور سیاسی نظام کو چلانے میں غیر سنجیدہ دکھائی دیتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں