ملزم عبدالقادر کے پاس سے کئی پلاٹ کی فائلیں ملی ہیں جن کی تفتیش کی جارہی ہے، اینٹی کرپشن ایسٹ زون
گلستان جوہر گبول گوٹھ میں سرکاری زمین کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ سے زائد ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرکاری زمینوں کو چائنا کٹنگ کرکے فروخت میں ملوث کے ڈی اے افسر گرفتار، اینٹی کرپشن ایسٹ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 گبول گوٹھ میں سرکاری زمین فروخت کی گئی، زمین کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ سے زائد ہے، کے ڈی اے افسرعبدالقادر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کے ڈی اے افسر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ملزم کے پاس سے کئی پلاٹ کی فائلیں ملی ہیں جن کو تحویل میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد کئی افراد کے نام سامنے آئے ہیں جوگبول گوٹھ اور زہری گوٹھ کی سرکاری زمینوں کی کٹنگ میں ملوث ہیں۔

