English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایچ بی ایف سی کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ملازمین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف ایف ٹی سی شارع فیصل پر احتجاج کیا‘ مظاہرین نے کہا کہ منافع میں چلنے والے پاکستان کے خود مختار قومی فلاحی ادارے کی نجکاری کے احکام واپس لئے جائیں‘ یہ ہائوسنگ سیکٹر میں حکومتی تحویل میں چلنے والا ملک کا واحد ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد بے گھر غریب و متوسط طبقے کو گھر کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران سے مطالبہ کیا کہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے