English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلستان جوہر میں تجاوزات ٹیم پر مکینوں کا حملہ‘ پولیس کو بھی گھیر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی ٹیم اور پولیس پر تجاوزات گرانے کے دوران مکینوں کا پتھرائو ‘ڈنڈا بردار 40 سے زائد افراد نے پولیس کو گھیر لیا۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں واقع حسین ہزارہ گوٹھ بلاک11 میں کے ڈی اے کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ اینڈ انفورسمنٹ خرم شہباز کی نگرانی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچی اور پلاٹ پر قائم تجاوزات کیخلاف بھاری مشینری سے آپریشن شروع کیا تو وہاں40 سے 50 نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پائپ تھے جمع ہوگئے اور پولیس سمیت کے ڈی اے کے عملے پر پتھرائو شروع کردیا اور احتجاج کرنے لگے۔ اسی اثناء میں پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور پولیس نے تین افراد عالم زیب ولد عبدالستار‘ محمد احمد ولد غلام حسین اور اس کے بھائی نور احمد کو گرفتا رکرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے