English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ناقص کھانا فروخت کرنے پر 12 ریسٹورنٹس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ

کراچی: کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ناقص اورغیرمعیاری کھانا فروخت کرنے پر 12ریسٹورنٹس اورہوٹلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جب کہ ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق سی بی سی کی کمرشل جبکہ دیگر حدود میں واقع ریسٹورنٹس اورہوٹلز کی جانچ پڑتال کی گئی، خصوصی جانچ پڑتال اور چھاپہ مار کارروائی حال ہی میں قائم ہونے والے سی بی سی کی فوڈ سیل کی جانب کی گئی جس کے دوران 12ریسٹورنٹس اور ہوٹل کے معائنے کے دوران انھیں جرمانے اورتنبیہ کی گئی جبکہ ایک ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سیل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طورپرریسٹورنٹ اور ہوٹلز انتظامیہ پر 3لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کارروائی کی بنیادی وجہ ناقص اورغیرمعیاری کھانے کی فروخت اور ہوٹل کے کولڈ ایریاز6ماہ پرانے زائد المیعاد گوشت اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی اسٹوریج تھی۔

ترجمان سی بی سی کے مطابق کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کے معیارکو جانچنے کا تسلسل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے