English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

القمر

 اسلام آباد: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مردان کے رہائشی طارق شاہ نامی مسافر نے ہیروئن چائے کی پتی کے پیکٹوں میں چھپا رکھی تھی، سامان کی اسکینگ کے دوران شک ہونے پر اس کی تلاشی لی گئی تو پیکٹس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے