English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کا سب سے بڑا تجارتی ٗ اولڈ سٹی ایریا احتجاجاً 2دن بند رکھنے کا اعلان

ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے ساتھ ہیں ٗ ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف 29 اور30اکتوبر کو شٹر ڈائون رہے گا ٗ ایس ایم عالم
جب تک تاجروں کے مسائل حل نہیں ہونگے ٗ احتجاج جاری رہے گا ٗ چیئرمین اولڈ سٹی ایریا تاجر اتحاد کی میڈیا سے گفتگو
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے ایف بی آر کی تاجر دشمن پالیسیوں کیخلاف دو روزہ ہڑتال کی مکمل حمایت کردی کراچی کا سب سے بڑا تجارتی علاقہ اولڈ سٹی ایریا بھی29 اور30 اکتوبر کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا اولڈ سٹی ایریا تاجر اتحاد کے چیئرمین ایس ایم عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی تاجر تنظیموں کے ساتھ ہیں29اور30 اکتوبر کو اولڈ سٹی ایریا میں مکمل شٹر ڈائون ہوگا اور کوئی دکان نہیں کھولی جائیگی ایس ایم عالم نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ تاجروں میں شدید ظم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ہم ٹیکس دینے سے انکار نہیں کررہے لیکن اس کیلئے وہ طریقہ کار بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو حکومت تاجروں سے تجاویز تو طلب کرتی ہے لیکن ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ تاجر لاوارث نہیں ہیں۔ ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف ہمار ا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے29 اور30 اکتوبر کو دو روزہ شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی لیکن اگر مطالبات نہ مانے گئے تو تاجر غیر معینہ مدت کی ہڑتال بھی کرسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ایس ایم عالم نے تاجر برادری سے بھی کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے خوفزدہ نہ ہوں ہماری پر امن جدوجہد مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے