English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بینک نے پاکستان کو اشیاء میں ٹاپ ریفارمر قرار دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ اصلاحات کرنے پر ٹاپ ریفارمر کا درجہ دے دیا۔ عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ رواں سال ورلڈ بینک نے9 سے6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان خطے میں تیزی سے اصلاحات کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ امسال پاکستان نے6مختلف شعبوں میں عہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز‘ تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول‘ بجلی کی فراہمی کا حصول اور پراپرٹی رجسٹریشن‘ ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت شامل ہے۔ عالمی بینک نے تسلیم کیا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکومت کے کمپیوٹرائزڈ پنجاب اراضی ریکارڈ سے جائیداد کے اندراج کے معاملے میں بہتری آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے