ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم اے جناح روڈ پر جمعہ کے روز ہونے والا احتجاجی دھرنا تاجر تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کریگا

کراچی کے تمام تاجر رہنمائوں نے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے، محمود حامد
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے کے لیے تاجروں کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی، جمعہ کو بولٹن مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر ہونے والا احتجاجی دھرنا تاجر تحریک میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کراچی اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد نے بتایا کہ کراچی کے تمام تاجروں نے اس دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ دھرنا کل جمعہ کی نماز کے بعد دیا جائے گا۔ دھرنے کے لیے شہر میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں ہزاروں ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے ہیں، مارکیٹوں میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ میٹنگز جاری ہیں۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز کے چیئرمین رضوان عرفان، لائٹ ہائوس مارکیٹ کے صدر حکیم شاہ، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ کے صدر رفیق جدون، آل سندھ جیولرز گروپ کے صدر ہارون چاند، بولٹن مارکیٹ کے صدر تاج الدین، عبدالحمید بادلا، عثمان شریف، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، صدر ٹریڈرز الائنس کے راہنما عبدالصمید، طارق روڈ ٹریڈرز کے صدر اسلم بھٹی، کراچی اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک، مینابازار ٹریڈرز کے صدر جمیل اختر، بابائے تجارت عبداللہ بٹرا، کراچی پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف، تاجران قائدآباد کے صدر شوکت ربانی، نذیر خان اور دیگر نے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید شمس، آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا، شرجیل گوپلانی، سندھ تاجر اتحاد کے جمیل پراچہ، طارق روڈ الائنس کے الیاس میمن، کراچی میلامائن گروپ کے راہنما سلیم بٹلہ، پاک الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف، تنویر باڑی، ناز پلازہ الیکٹرونکس کے راہنما نوید احمد، ایم اے جناح روڈ اسمال ٹریڈرز کے صدر محمد عارف آرائیں کو بھی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاجروں کا یہ دھرنا تاجر تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور امید ہے کہ اس اتحاد کے مظاہرے کے نتیجے میں تاجر اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں