میاں صاحب کی جان کوخطرہ ہے اور حکومت اس میں بطور ایک مہرہ ذمہ دارہے
میں ان تما م لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میاں نواز شریف کیلئے دعاکی ہے‘گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم کے صاحب زادے حسین نواز نے کہاکہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میرے والد کو زہر دیاگیاہے۔ میں ان تما م لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میاں نواز شریف کیلئے دعاکی ہے۔حسین نواز نے کہا اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کی لاج رکھی ہے اور وہ پہلے سے بہتر ہیں۔عمران خان کس کھیت کی مولی ہیں ہم انہیں اپنامخالف سمجھتے ہیں، میاں صاحب کی جان کوخطرہ ہے اور حکومت اس میں بطور ایک مہرہ ذمہ دارہے۔ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرتحقیق کررہے ہیں کہ ان کے پلیٹ لیٹس کیوں کم ہوئے ہیں، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں زہر دیاگیاہے لیکن میں نے اس خدشے کااظہارکیاتھا کہ پلیٹلیٹس گرنے کی وجہ زہر خورانی بھی ہوسکتی ہے۔ان کے انفیکشن اورڈینگی کے سارے ٹیسٹ نیگیٹو ہیں، آپ پاکستان کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں قائد اعظم، محترمہ فاطمہ جناح، لیاقت علی خان ذوالفقارعلی بھٹو اوربینظیرکے ساتھ کیا سلوک کیاگیااس کے بعد کیاہم اپنے تحفظات کااظہارنہ کریں اور وہ کیوں میاںصاحب کوکوٹ لکھپت جیل سے نیب کے ہیڈکوارٹرلیکر گئے اور انہیں جوطبی سہولتیں حاصل تھیں وہ کیوں واپس لی گئیں۔

