English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلیے خوشی کی خبر ہے، شہبازشریف

القمر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ یہ فیصلہ پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے، خواجہ حارث، اشتر اوصاف دیگر وکلا کا شکرگزار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف شدید بیمارہیں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے انہیں ڈینگی نہیں، ڈاکٹروں کا بورڈ اخلاص کے ساتھ محنت کر رہا ہے، قوم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کرے، نوازشریف کے مرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے