English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف اور شریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، فواد چوہدری

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، پی ٹی آئی کا اختلاف ان کی پالیسیوں اورذاتی مفادات سے رہا ہے اوران اختلافات کو ذاتی نہیں کہا جاسکتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگرنواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے