٭ وزیراعظم پر بے بنیاد الزامات ٭
عمران نے اسلام کے بارے میں جو بات کی وہ کبھی کسی مولانا کے منہ سے نہیں سنی
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے بتادیا اسلام امن پسند مذہب ہے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کلمہ پڑھنا فرض ہوگیا ہے کیوں کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام کی جس قدر بات بطور وزیراعظم عمران خان نے کی آج تک کسی مولانا کے منہ سے نہیں سنی ہوگی۔ انہوں نے عالمی دنیا میں اسلام کا ایک بہترین نظریہ پیش کیا ہے جس پر وزیراعظم تعریف کے قابل ہیں۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر نے دنیا بھر کو یہ باور کرادیا ہے کہ اسلام ایک امن پسند اور انسان دوست مذہب ہے۔

