English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتحاد ٹائون بیٹریاں پگھلانے والے غیر قانونی 12 کارخانے سیل

سیسہ نکالنے کا ناجائز کاروبار جاری تھا، کارخانوں سے نکلنے والی خطرناک آلودگی انسانی صحت کیلئے شدید خطرہ تھی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے ضلع غربی کے علاقے اتحاد ٹائون میں12غیر قانونی کارخانوں کو سربمہر کردیا۔ بیٹریاں پگھلاکر ان سے سیسہ نکالنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ آپریشن سیپا ضلع غربی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث گبول کی سربراہی میں کیا گیا جن کے ہمراہ انسپکٹر رائو ذیشان‘ فیصل ملک‘ ذیشان علی کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی وارث علی گبول کے مطابق کارخانوںسے ودید قسم کی آلودگی پھیلتی تھی خطرناک آلودگی انسانی صحت کیلئے خطرے کا باعث بن رہی تھی ان کارخانوں میں کام کرنے والے افراد کی صحت سمیت ملحقہ آبادی شدید متاثر ہورہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے