ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کیلیے ہیں، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وہ غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کا امن متاثر کر رہے ہیں، ان کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں، ان کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے اور پاکستان کے ہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا ہے لیکن انہیں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں