ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں برس 23 ارب روپے ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کیے، وزیر خزانہ بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں رواں برس 23 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے مد میں جاری ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے جاری منصوبوں کیلئے 20 اور نئے منصوبوں کیلئے 50 فیصد فنڈز جاری کیے ہیں، حکومت سرکاری محکموں میں جدت لارہی ہے جب کہ 5.3 بلین رو پے کے فنڈز لوکل گورنمنٹ کودیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں نولنگ ڈیم کے حوالے سے مسائل حل کردئیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 فیصد ووٹ لینے والے لوگ 98 فیصد ووٹ لینے والوں کو گرا نہیں سکتے، سیاسی معاملات سیاسی طریقے سے حل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں