English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹاپے کی وجہ سے لبلبے کے سرطان میں 130 فیصد اضافہ

لندن (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں لبلبے کے سرطان کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کی کلیدی وجہ لوگوں میں تیزی سے بڑھنا ہوا موٹاپا ہے۔ یہ رپورٹ طبی تحقیقی جریدے دی لینسٹ گیسٹرو ایٹرولوجی اینڈ ہیپا ٹولوجی کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے جس میں 195 ممالک سے اعداد و شمار جمع کیے گئے ہیں۔ اس مطالعے میں جہاں یہ بات سامنے آئی کہ قولون اور لبلبے کے سرطان سے ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہو چکا ہے وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ 27 سال کے اسی عرصے میں لبلبے کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد بھی 000.195 سے بڑھ کر 000.448 تک پہنچ چکی ہے جو 130 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے