English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جائیں تو جائیں کہاں…؟ حکومتی عدم توجہی نے فالج کو چوتھی بڑی بیماری بنادیا

ملک بھر میں فالج سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے زائد ہوگئی، ماہرین امراض
22 فیصد افراد زندگی ہار جاتے ہیں، احتیاط اور مناسب علاج ضروری ہے، سیمینار سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتی عدم توجہی نے فالج کو پاکستان میں چوتھی بڑی بیماری بنا دیا ہے، ملک بھر میں فالج سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے زائد ہوگئی، 22 فیصد افراد زندگی ہار جاتے ہیں احتیاط اور مناسب علاج ضروری ہے۔ حکومت دل کی بیماریوں کی طرح فالج کو بھی ایمرجنسی کی بیماری قرار دے کر ملک بھر میں برین اٹیک سینٹرز قائم کرے۔ ان خیالات کا اظہار دماغی امراض کے ماہرین نے عالمی یوم اسٹروک کے موقع پر نیورولوجی اوویرنس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن (نارف) کی جانب سے ایک روزہ آگہی سیمینار و پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ امسال ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن کے تحت عالمی یوم فالج کو ’’کہیں وہ ایک آپ نہ ہوں‘‘ کے عنوان سے آگہی دی جارہی ہے کہ فالج کے بعد بھی مناسب علاج، پرہیز، توجہ اور احتیاط کرنے سے دوبارہ صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے