منیلا( نیٹ نیوز) ایک ماحولیاتی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سیارہ زمین کو آلودہ کرنیوالے پلاسٹک کے لاکھوں ٹکڑے صرف چند بین الاقوامی کارپوریشنز پیدا کررہی ہیں۔ بریکس فری فرام پلاسٹک نامی ماحولیاتی تنظیم اور شخصیات کے عالمی اتحاد نے کوکاکولا‘ نیسلے اور پیسپی کی نشاندہی کی اور کمپنیوں کو خبردار کیا کہ یہ بڑی حد تک صفائی کی اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کررہی ہیں۔ چین انڈونیشیا‘ فلپائن میں سب سے زیادہ سمندر برد ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل دوسرے سال کوکا کولا اس حوالے سے سرفہرست ہے۔

