English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کو علاج کیلیے فوراً بلایا ہے، (ن) لیگ

القمر

 لاہور: لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کی طبیعت کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے آنے کا مشورہ دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن بجھوائی گئی رپورٹس پر برطانوی طبی ماہرین کا جواب آگیا ہے جو کہ فون اور ای میل  کی صورت میں شہباز شریف کو موصول ہوا ہے۔

(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق لندن کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھ کر کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت خاصی تشویش ناک ہے، پلیٹ لیٹس کا اس طرح کم ہونا خطرناک ہے مریض دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ مرض کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے مریض کو چیک اپ کے لیے لایا جائے، اب نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں علاج کروانا ہے؟ اگر لندن جانا ہے تو کب جانا ہے اس کا فیصلہ شریف خاندان ہی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے