English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

90 ہزار رہ گئے ، 2 روز میں ان کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے‘اسپتال ذرائع
23 اکتوبر کو شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی
پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا تفصیلی معائنہ کیا ہے‘ میڈیا رپورٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد90 ہزار رہ گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹس لیٹس کی تعداد90 ہزار رہ گئی ہے، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی تاہم میڈیکل بورڈ ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باوجود پر امید ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونا تشویش ناک ہوتا ہے۔پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لیے ادویات تجویز کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے