English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی رٹ قائم رکھنا جانتے ہیں،وزیراعظم ‘آزادی مارچ سے نمٹنے کے احکامات جاری

آزادی مارچ کو کسی صورت ڈی چوک تک نہیں آنے دیں گے‘ ہم نے کوشش کی تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں
اپوزیشن کسی غلط فہمی کا شکارہے توشو ق پورا کرلے‘حکومتی کمیٹی کے سربراہ نے وزیر اعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم رکھنے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو آزادی مارچ سے نمٹنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کوآزادی مارچ سے نمٹنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کو کسی صورت ڈی چوک تک نہیں آنے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ تمامعاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں لیکن اپوزیشن کسی غلط فہمی کا شکارہے توشو ق پورا کرلے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اپوزیشن کوپریڈگرائونڈ پر جلسہ کرنے کا آپشن دیا ،حکومت اپنی رٹ ہرحال میں قائم رکھنا جانتی ہے۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آزادی مارچ کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے