English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری طبیعت ناساز نہیں ہے والد صاحب کی بیماری نے یہ حال کردیا ٗ مریم نواز

ایک سال پہلے میری والدہ اللہ کو پیاری ہوگئی تھیں
اتنی دیر جیل میں رہی ہوں اللہ کا شکر ہے کہ کبھی اسٹریس نہیں ہوا ‘ صحافیوں سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل میں ان کی طبیعت ٹھیک تھی لیکن جب سے میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی ہے اس نے میری طبیعت پر بھی اثر ڈالا ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی طبیعت ناساز نہیں ہے لیکن میاں صاحب کی بیماری نے ان کا یہ حال کردیا ہے۔ ہر چیز برداشت ہوجاتی ہے ، اتنی دیر جیل میں رہی ہوں اللہ کا شکر ہے کہ کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔مریم نواز نے کہا ’جب سے میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوئی ہے اس نے مجھ پر برا اثر ڈالا ہے کیونکہ میری والدہ ایک سال پہلے اسی طرح اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئی تھیں، ایسے میں انسان بہت زیادہ سہم جاتا ہے۔‘خیال رہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ ہوگا۔ انہیں نواز شریف کے ساتھ والے وی وی آئی پی کمرے میں رکھا جائے گا، مریم نواز کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے