ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا

 کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا تاہم طوفان براہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیار طوفان بحیرہ عرب میں اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے، کیار کراچی کے جنوب میں 860 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، سائیکلون کے گرد ہوائیں 230 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے سبب ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں