ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیری قوم ہمت ہارنے والی نہیں انکا خون رنگ لائے گا، شیخ رشید

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 72 سال سے ہندوستانی تسلط کے خلاف صف آرا کشمیری قوم بین الاقوامی برادری کے ضمیر جاگنے کی منتظر ہے، پانچ اگست کو ہٹلر مودی کے ہندوستان نے کشمیر پر دوبارہ قبضہ کرلیا اور ایک کروڑ کشمیریوں کو عملاً قید کیا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بین الاقومی برادری اپنی اخلاقی اور انسانی ذمے داریاں پوری کرے اور کشمیر پر ہندوستانی قبضہ ختم کرائے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیری قوم ہمت ہارنے والی نہیں، شہیدوں کا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا، کشمیری قوم بین الاقوامی برادری کے ضمیر جاگنے کی منتظر ہے، ہٹلر مودی کے ہندوستان نے کشمیر پر دوبارہ قبضہ کیا ہے ایک کروڑ کشمیریوں کو عملاً قید کیا ہوا ہے ہندوستانی ظلم کی رات سے ایک دن آزادی کی صبح ضرور نمودار ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں