بلاول ،آصفہ نے والد سے صحت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ‘‘ اوکے ’’
سہیل انور سیال کو عدم شناخت پر روک لیا گیا‘20 منٹ بعد اندر جانے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زدراری سے ملاقات کے لئے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،آصفہ بھٹو ،لطیف کھوسہ اورفاروق ایچ اے نائیک کے ہمراہ پمز کے کارڈیک سینٹر پہنچے تو سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کو عدم شناخت پر روک لیا گیا تاہم 20 منٹ کے بعدا نہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ، آصف زرداری سے 2 گھنٹے سے زائد ملاقات میں بلاول بھٹو ،آصفہ نے آصف زرداری سے ان کی صحت بارے پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ‘‘ اوکے ’’۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے وکلا کو ان کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دینے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بلاول بھٹو پہلی فرصت میں نوازشریف کی عیادت کے لئے لاہور سروسز ہسپتال جائیں گے۔

