وزیراعظم سے نفرت میں اندھے ہو کر لوگ انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کر رہے ہیں
اب پاکستان میں بسیں بھی بیٹری پر چلیں گی، سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان طرز کی حکومت قائم ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان سے نفرت میں اندھے ہوکر کچھ نام نہاد لبرلز اسلام آباد کی جانب رواں دواں انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کررہے ہیں، یاد رکھیں ایسے مارچ کی کامیابی کا مطلب پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے۔ ٹوئٹمیں وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعلان کیا کہ اب پاکستان میں بسیں بھی بیٹری پر چلیں گی۔ انہو ں نے کہا دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کیلئے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں۔ملک میں جاری سیاسی چہل پہل کے تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی۔انہوں نے کہا چینی کمپنی کے لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگا نے کے بعد اب ملک میں بسیں بھی بیٹری سے چلیں گی۔

