English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور بچوں کو نوکری دینے کا فیصلہ        

القمر

 لاہور: پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پانے یا شہید ہونے والے ملازمین کی بیواؤں یا ایک بچے کو سرکاری نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور بچوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران سروس وفات پانے یا شہید ہونے والے ملازمین کی بیواؤں یا ایک بچے کو ریگولر بنیادوں پر سرکاری نوکری دی جائے گی اور سرکاری نوکری پنجاب سول سرونٹ کے رولز 17 اے کے تحت دی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ پنجاب سروس کمیشن یا مساوی بورڈ میں نوکری کے لیے اہل قرار دینے پر گریڈ 6 سے اوپر کی سیٹ پر ٹیسٹ اور انٹرویو میں 10 اضافی نمبر بھی دئیے جائیں گے، سرکاری ملازمین کے وفات پر ان کے اہلخانہ کو محکمے کے بغیر اعتراض کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 کی نوکری بھی مل سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے