English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

عیدمیلادالنبی ﷺ 10 نومبر کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جشنِ آمدِ رسول ؐ مرحبا۔تمام مسلمانوں کو ربیع الاول کا چاند مباک۔ اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، 12ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈویڑنل زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔جس کے باعث چاند دیکھنے میں مشکل پیش آئی۔ زونل کمیٹی اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے تحت آج یکم ربیع الاول جبکہ ملک بھر میں 12ربیع الاول عید میلادالنبی کی خوشیاں 10 نومبر بروز اتوار کو بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائیں گی۔ سرکاری طورچاند دیکھنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پرہوئی، اور چاند 29 اکتوبر کو غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک افق پر موجود رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے