اوگرا پالیسی سے نالاں پیٹرولیم ٹینکر ز ایسوسی ایشن نے 2روز کیلئے ہڑتال کردی ٗ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
پیٹرولیم مصنوعات کا صرف2روز کا اسٹاک موجود ہے ٗ زیادہ ہڑتال رہی تو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوجائے گی ٗ خواجہ عاطف
کراچی (این این آئی) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، پیٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 2 روز کے لیے ہڑتال کردی، تاجروں کی ملک بھر میں ہڑتال کے بعد اوگرا پالیسی سے نالاں پیٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آج سے دو روز کے لیے ہڑتال کردی ہے اور پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ عاطف نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کا صرف 2 روز کا اسٹاک موجود ہے زیادہ ہڑتال رہی تو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو جائے گی۔

