English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں‘فضل الرحمن

سینیٹر طلحہ محمود کا پرویز ملک کی جانب سے فون نہ اٹھانے پر مولانا کا ساتھی رہنما سے مکالمہ
مولانا لاہور میں اسٹیج پر شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت کا انتظار کرتے رہے‘سینئر صحافی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز ملک کی جانب سے فون نہ اٹھانے پر مولانا فضل الرحمان نے ساتھی رہنما سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں‘‘۔ سینئر صحافی انعام اللہ خٹک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان لاہور میں اسٹیج پر شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت کا انتظار کرتے رہے، جب وہ نہ آئے تو مولانا نے سینیٹر طلحہ محمود کو کہا کہ ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کو فون کریں، پرویز ملک نے فون نہ اٹھایا تو مولانا نے ساتھی رہنما کو کہا کہ دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں۔ انعام اللہ خٹک نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھایا اور پھر شرمندہ کر دیا۔پھر مولانا صاحب کو آگے کر کے اپنی ضمانتیں پکی کر لیں۔ اب مولانا کو لاہور اور جی ٹی روڈ پر اکیلا چھوڑ دیا۔ مولانا کے ساتھ انصارالاسلام کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے