English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ طاقت سے روکنا خطرناک ہوگا، آفاق احمد

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال اور اتحاد کا زبردست مظاہرہ قابل مبارکباد ہے، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت کے باوجود اس کے پرامن اور منظم ہونے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق اور جمہوریت کا حسن ہے، آزادی مارچ کو طاقت سے روکنا خطرناک ہوگا۔ انہوں نے تاجر تنظیموں کو ملک گیر ہڑتال اور اتحاد کے زبردست مظاہرے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کاروباری طبقے کو ٹیکسوں تلے کچلنے کی کوشش ہو رہی ہے اور حکومت عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے اور پیٹرول سمیت بنیادی ضروریات کی اشیا مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے