English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اکرام سلطان کے مطابق ملک میں پہلی بار انسداد ٹائیفائڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اکرام سلطان نے بتایا کہ مہم کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین دی جائے گی۔

سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی نشاندہی کے بعد انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے